میرے سوالات خواب کے متعلق ہیں۔(۱)رمضان میں فجر کے بعد سونے کے دوران میں نے دیکھا کہ بہت تیز اور زور کی ہوا چلی اوراس نے مجھے بہت اوپر اڑادیا۔ کچھ لوگکوئی چیز پکڑ کرکے اپنے آپ کو اڑنے سے روک رہے تھے۔ اور میں نے دیکھا کہ میر

سوال کا متن:

میرے سوالات خواب کے متعلق ہیں۔(۱)رمضان میں فجر کے بعد سونے کے دوران میں نے دیکھا کہ بہت تیز اور زور کی ہوا چلی اوراس نے مجھے بہت اوپر اڑادیا۔ کچھ لوگکوئی چیز پکڑ کرکے اپنے آپ کو اڑنے سے روک رہے تھے۔ اور میں نے دیکھا کہ میری ماں اورمیری بہن ایک عمارت کے اوپر کوئی چیز پکڑکرکے اپنے آپ کواڑنے سے روک رہی ہیں، لیکن میں کوئی چیز نہیں پکڑسکا۔ او راچانک اتنا اڑنے کے بعد میں جنت میں پہنچ گیا اور ایک بادشاہ کی سیٹ پر بیٹھ گیا اور میں نیحور وں اور اپنے خادموں کو دیکھا ۔ مجھے اس خواب کی تعبیر بتادیں۔


(۲)میں نے بہت سی مرتبہ خواب میں مولانا سعد صاحب کو دیکھا ہے لیکن یہ میں نے اس وقت دیکھا تھا جب میں نے ان کو اصلی طور پر نہیں دیکھا تھا۔اور واقعی ان کا چہرہ مختلف تھا۔ میں نے اپنے آپ کو ان کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔


 (۳)ایک خواب میں میں نے دیکھا کہ میں مولاناابراہیم صاحب کے ساتھ بیٹھاہوا تھا اور میں دین کے بارے میں ان سے کچھ کہہ رہا تھا۔


(۴)ایک مرتبہ میں نے مولانا سعد صاحب کو خواب میں دیکھا اور دیکھا کہ ہمارے اوپر گولیاں چلائی جارہی ہیں لیکن ہم اللہ پرہمارا اتنا پختہ یقین ہے کہ وہ گولیاں نہ تو مجھے ہی کچھ کررہی ہیں اورنہ ہی مولانا سعد صاحب کو۔


(۵)ایک مرتبہ میں نے مولانا زبیر صاحب کو خواب میں دیکھا وہ مولانا زبیر صاحب جیسے نہیں تھے لیکن خواب میں میں ان کو مولانا زبیر صاحب کی حیثیت سے پہچان رہا تھا۔ وہ دین کے بارے میں کچھ کہہ رہے تھے۔ مجھے ان تمام خوابوں کی تعبیربتا دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 2320=1922/ب
 
( ۱) آپ کے دنیا میں ترقی کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
( ۲) حضرت مولانا سعد صاحب سے تعلق رکھئے، ان کی دعوت و تبلیغ کی محنت میں آپ بھی لگ جائیے۔
( ۳) دین سے تعلق کی علامت ہے۔
( ۴) اس کی تعبیر وہی ہے جو نمبر ( ۲) میں لکھی گئی۔
( ۵) آپ کے اندر امیر کی اطاعت کا جذبہ کم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :9002
تاریخ اجراء :میرے سوالات خواب