مفتی صاحب میں اپنے ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں۔خواب بیان کرنے سے پہلے میں اس خواب کے متعلق ایک بات کہنا چاہتا ہوں جو کہ اس سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ یہ کہ میں حافظ بھی ہوں، میں نے خواب میں دیکھاکہ نیند کے اندر میں گاڑی چل

سوال کا متن:

مفتی صاحب میں اپنے ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں۔خواب بیان کرنے سے پہلے میں اس خواب کے متعلق ایک بات کہنا چاہتا ہوں جو کہ اس سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ یہ کہ میں حافظ بھی ہوں، میں نے خواب میں دیکھاکہ نیند کے اندر میں گاڑی چلا رہا ہوں اور بہت ہی گھٹیا انداز سے چلا رہا ہوں، کبھی یہاں کبھی وہاں اسی طرح میں ایک کھنڈر میں جا کے پہنچ گیا۔ وہاں اچانک جب میں گاڑی سے اترا تو دیکھا کہ میں بہت ہی بری طرح یہاں پھنسا ہوا ہوں اور سخت پریشان ہوں، کہ کیا کروں، کہاں جاؤں۔ اتنے میں ایک آدمی آتاہے جس نے سادہ پینٹ شرٹ پہنے ہیں اورشکل سے شریف ہیں، وہ مجھ سے کہتا ہے کہ میں تمہیں ایک شرط میں اس پریشانی سے نجات دلاؤں گا، یعنی راستہ بتاؤں گا۔ میں نے اس سے کہا چلو ٹھیک ہے بتاؤ۔ تو اس نے کہاکہ مجھ سے پہلے وعدہ کرو کہ تم مجھے قیامت کے دن جنت میں لے جاؤ گے۔ میں نے کہاٹھیک ہے۔ تو ظاہر ہے کہ نیند کے اندر میں اس حال میں پریشان تھا تو اس نے حل یہ نکالا کہ مجھے نیند سے اٹھا دیا، یعنی میں نیند سے فارغ ہوگیا، تو اس نیند کی پریشانی والی زندگی سے راحت میں آگیا۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1140=1539/ ھ
 
آپ کا خواب ماشاء اللہ اچھا ہے آپ کو تنبیہ بذریعہ خواب کی گئی ہے کہ دنیاوی زندگی میں بالخصوص حافظ قرآن شخص کو لاابالی پن بہت ہی خطرناک ہے آپ کو اعمال صالحہ اختیار کرنے اورگناہوں سے اجتناب کرنے میں بہت زیادہ اہتمام کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا کریں گے توان شاء اللہ آپ کی سفارش سے قیامت میں جہنمی جہنم سے نجات حاصل کرلیں گے اور خدا نخواستہ اس طرف توجہ نہ کی تو اپنا ہی معاملہ قیامت میں مشکلات میں پڑجانے کا خطرہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :4736
تاریخ اجراء :Jul 19, 2008