میں نے سناہے کہ رمضان میں کوئی سامان جیسے کپڑے، زیورات، اشیاء خوردنی (خود اپنے لیے یا اپنی فیملی کے لیے ) خریدنے پر قیامت کے دن اللہ تعالی اس کا کوئی حساب نہیں لیں گے، کیا یہ صحیح ہے یا غلط؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی

سوال کا متن:

میں نے سناہے کہ رمضان میں کوئی سامان جیسے کپڑے، زیورات، اشیاء خوردنی (خود اپنے لیے یا اپنی فیملی کے لیے ) خریدنے پر قیامت کے دن اللہ تعالی اس کا کوئی حساب نہیں لیں گے، کیا یہ صحیح ہے یا غلط؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 904/ د= 865/ د
 
ایسی کوئی روایت یا فقہی جزئیہ نظر سے نہیں گذرا، اب کوئی بیان کرے تو اسی سے حوالہ پوچھ کر لکھئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :2289
تاریخ اجراء :Dec 9, 2007