ایک صحابی کا گدھا مرگیا ، تو انھوں نے دو رکعت نفل پڑھ کر دعا مانگی، تو اللہ پاک نے ان کا گدھا زندہ کردیا۔ ایک صحابیہ کا بچہ فوت ہوا تو انھوں نے دو رکعت نفل پڑھ کر دعا مانگی تو اللہ پاک نے ان کا بچہ زندہ کردیا۔ حضرت امام اب

سوال کا متن:

ایک صحابی کا گدھا مرگیا ، تو انھوں نے دو رکعت نفل پڑھ کر دعا مانگی، تو اللہ پاک نے ان کا گدھا زندہ کردیا۔ ایک صحابیہ کا بچہ فوت ہوا تو انھوں نے دو رکعت نفل پڑھ کر دعا مانگی تو اللہ پاک نے ان کا بچہ زندہ کردیا۔ حضرت امام ابو حنیفہ ایک ہی وضو سے عشاء اور فجر کی نماز پڑھا کرتے تھے اور ان کا یہ معمول چالیس سال تک رہا۔ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے ٹانگ میں جب تیر لگا تو نماز کی حالت میں نکالا گیا، جب کہ حضرت علی رضي الله عنه  کو ذرا بھی تکلیف نہیں ہوئی۔ کیا یہ سب درست ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 721/هـ=485/هـ)
 
نمبر (1) و نمبر (2) واقعے آپ نے کہاں سے نقل کئے ہیں؟ ان کا حوالہ لکھئے۔ نمبر (3) اور نمبر (4) یعنی حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا واقعہ اور اسی طرح سیدنا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مذکورہ واقعہ کتبِ تواریخ میں منقول و مذکور ہے اور یہ واقعات سب درست ہیں، ان میں شرعاً و عقلاً و نقلاً کچھ استبعاد نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :412
تاریخ اجراء :ایک صحابی کا گدھ