اگر لیڈی ڈاکٹر کسی خاتون کی بچہ دانی کا الٹرا ساؤنڈ کرتے ہوئے کیمرہ شرمگاہ کے راستے سے اندر کردے تو اس عورت پر غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

سوال کا متن:

میرا سوال یہ ہے کہ اگر لیڈی ڈاکٹر کسی خاتون کی بچہ دانی کا الٹرا ساؤنڈ کرتے ہوئے کیمرہ شرمگاہ کے راستے سے اندر کردے تو اس عورت پر غسل واجب ہوگا یا نہیں۔ براہ مہربانی جلد جواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:426-451/L=5/1440
اس عمل سے غسل واجب نہیں ہو تا۔
(و) لا عند (إدخال إصبع ونحوہ) کذکر غیر آدمی وذکر خنثی ومیت وصبی لا یشتہی وما یصنع من نحو خشب (فی الدبر أو القبل) علی المختار.( الدر المختار) وفی رد المحتار: (قولہ: علی المختار) قال فی التجنیس: رجل أدخل إصبعہ فی دبرہ وہو صائم اختلف فی وجوب الغسل والقضاء. والمختار أنہ لا یجب الغسل ولا القضاء؛ لأن الإصبع لیس آلة للجماع فصار بمنزلة الخشبة ذکرہ فی الصوم، وقید بالدبر؛ لأن المختار وجوب الغسل فی القبل إذا قصدت الاستمتاع؛ لأن الشہوة فیہن غالبة فیقام السبب مقام المسبب دون الدبر لعدمہا نوح أفندی.( الدر المختارمع رد المحتار:۱/۳۴، ط:زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167553
تاریخ اجراء :Jan 24, 2019