كیا فرج كی رطوبت سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال کا متن:

نماز کا وقت ختم ہونے پر عورت نے اپنا فرج دیکھا کہ وضو ہے کہ نہیں ہے، کچھ نہیں تھا، فرج کی رطوبت تھی، تو اس نے مغرب کی نماز پڑھ لی تو سوال یہ ہے کہ اگر فرج سے کچھ نکلا نہ ہو ، لیکن فرج ویسے ہی تھامطلب وضو کے بعد خشک نہیں کیا تو کیاوضو باقی ہے یا ٹوٹ گیا ؟ جزاک اللہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 249-207/D=3/1440
جب وضو کے بعد عورت کے فرج سے کوئی چیز نہیں نکلی ہے تو اس کا وضو اپنی حالت پر باقی ہے، اس لئے کہ فرج کی رطوبت پاک ہے۔ أن رطوبة الفرج طاہرة عندہ قال الشامی تحتہ: نعم یدل علی الاتفاق کونہ لہ حکم خارج البدن، فرطوبتہ کرطوبة الفم و الأنف والعرق الخارج من البدن (شامی: ۱/۳۰۵، ۳۰۶، ط: زکریا دیوبند) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :166989
تاریخ اجراء :Nov 28, 2018