1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. عبادات
  3. طہارت

ستر کھلا ہونے کی حالت میں وضو کا حکم

سوال

حضرت میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا وضو بناتے وقت ستر کا چھپا ہونا ضروری ہے ۔ یا اگر کوئی شخص انڈر ویئر پہنے ہو اور وضو کرنا چاہیے تو کیا وہ وضو کر سکتا ہے؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:826-685/N=10/1440
وضو یا غسل کے وقت ستر کا چھپا ہونا ضروری نہیں، اگر کسی نے صرف انڈرویئر پہنے ہوئے وضو کیا تو وضو ہوجائے گا؛ البتہ بلاضرورت ستر کھلا رکھنا اچھا نہیں اگرچہ کسی غیر کی نظر نہ پڑے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171097
تاریخ اجراء :Jun 22, 2019

فتوی پرنٹ