سوال
وزن اٹھانے سے یا جھکنے سے یا نماز میں رکوع یا سجدہ کرتے وقت پیشاب کے قطرات آ جاتے ہیں اور ایسا اکثر ہوتا ہے۔ اسی وقت معلوم نہیں ہوتا۔ دیکہنے پر معلوم ہوتا ہے تو ایسی صورت میں وضو اور نماز ادا کرنے امامت کرنے اور تراویح پڑھانے کا کیا حکم ہوگا؟جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:830-724/sd=10/1440
استنجاء میں ڈھیلے یا ٹشو پیپر کا ضرور استعمال کریں، جب قطرات آنے سے مکمل اطمینان ہو جائے، اس کے بعد ہی پانی سے استنجاء کریں، اطمینان سے استنجاء کرنے کی صورت میں بعد میں عموما قطرات نہیں آتے اور اگر اس کے باجود قطرہ آئے، تو کسی ماہر طبیب سے علاج کرائیں اور کسی مقامی عالم دین یا مفتی سے بالمشافہہ صورتحال بتاکر شرعی حکم سمجھ لیں اور جب تک قرار کی صورت نہ پیدا ہو، فرض اور تراویح کی امامت سے احتراز کریں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند