نہانے کے بعد اگر شرم گاہ کو ہاتھ لگ جائے تو کیا دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟

سوال کا متن:

میرے غسل خانے کی چھت بند ہے ، میں پورا برہنہ ہوکر نہاتا ہوں اور سب سے پہلے میں پورے بدن میں صابن لگا کر بدن کی دھلائی کرتا ہوں اور اس کے بعد کبھی وضو کرتا ہوں اور کبھی نہیں بھی کرتا اور اس کے بعد غسل کا فرائض کو کرتا ہوں اور پھر پورا بدن پوچھتا ہوں اور شرمگاہ کے حصے کو بھی پوچھتا ہوں اور پھر سب سے پہلے انڈروئیر پہنتا ہوں اس وقت ہاتھ شرمگاہ میں بھی سٹ جاتا ہے اور نگاہ بھی پڑ جاتی ہے اور پھر تہبند وغیرہ پہن کر باہر نکل جاتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ میرا جو غسل کرتے ہوئے وضو ہوا تھا وہ اب بھی باقی ہے یا دوبارہ کرنے کی ضرورت ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1486-1265/sd=1/1440
 غسل میں پورے بدن پر پانی بہالینے کے بعد دوبارہ وضوء کرنا ضروری نہیں ہے ، غسل کے ضمن میں وضوء بھی ہوجاتا ہے ، شرمگاہ کو چھونے یا دیکھنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا۔
البتہ غسل میں بھی مستقل وضو کرنا مستحب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :162360
تاریخ اجراء :Sep 26, 2018