قالین یا کارپٹ کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟جب کہ وہ زمین کے متصل ہو ؟

سوال کا متن:

قالین یا کارپٹ کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟جب کہ وہ زمین کے متصل ہو ؟ براہ کرم، مفصل اور مدلل بیان کریں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1289-1257/sd=12/1438
کارپیٹ یا قالین جسے نچوڑا نہ جاسکے ، اگر وہ ناپاک ہوجائے ، تو اُس کی پاکی کا طریقہ یہ ہے کہ اسے تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ دھوکر اتنی دیر چھوڑ دیا جائے اُس سے پانی ٹپکنا بند ہوجائے ، پوری طرح سوکھنا ضروری نہیں ہے ، تین مرتبہ ایسا کرنے سے پاک ہوجائے گا۔ وما لا ینعصر یطہر بالغسل ثلاث مرات والتجفیف فی کل مرة؛ لأن للتجفیف أثرا فی استخراج النجاسة وحد التجفیف أن یخلیہ حتی ینقطع التقاطر ولا یشترط فیہ الیبس. ( الفتاوی الہندیة : ۴۲/۱، الفصل الأول فی تطہیر النجاسات)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :153941
تاریخ اجراء :Sep 11, 2017