ناپاك انڈرویئر پاك كیا مگر سوکھنے کے بعد داغ، دھبہ نظر آئے تو كیا حكم ہے؟

سوال کا متن:

میں لکس (LUX) اور امول (AMUL) کمپنی کی اَنڈر ویئر پہنتا ہوں، کبھی کبھی اَنڈر ویئر میں ہی مشت زنی کر لیتا ہوں، غسل کرتے وقت اَنڈر ویئر کو تین مرتبہ اچھی طرح برش اور صابون سے دھو لیتا ہوں۔ جب اَنڈر ویئر سوکھ جاتی ہے تو اس میں نجاست کی وجہ سے سفیدی نظر آتی ہے، تو کیا اَنڈر ویئر پاک ہوگئی؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1118-1097/M= 9/1438
ناپاک انڈرویئر کو برش اور صابون وغیرہ سے اچھی طرح رگڑکر تین مرتبہ دھودیا جائے اور ہرمرتبہ نچوڑدیا جائے جس سے عین نجاست زائل ہوجائے تو انڈرویئر پاک ہوجاتی ہے، سوکھنے کے بعد داغ، دھبہ نظر آئے تو مضائقہ نہیں، لیکن مشت زنی کا عمل ناجائز اور گناہ ہے اس سے اجتناب لازم ہے اور جو کچھ ہوا اس پر اللہ سے معافی مانگیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :151768
تاریخ اجراء :Jun 15, 2017