شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے یا غسل میں شرمگاہ کو صابن لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا

سوال کا متن:

غسل کے دوران شرمگاہ کو ہاتھ لگایا یا صابون لگایا اس کے بعد نماز پڑھ لیا تو کیا نماز ہوگئی یا نیا وضو کرنا پڑے گا؟ کیونکہ میں نے سنا ہے کہ شرمگاہ چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
براہ کرم اس میں ہماری رہنمائی فرائیں ۔ جزاک اللہ

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1035-1075/B=12/1437
شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے یا غسل میں شرمگاہ کو صابن لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، آپ نے جو سنا ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ غسل صحیح کے بعد نیا وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے اسی وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :69970
تاریخ اجراء :Oct 12, 2016