1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. عبادات
  3. طہارت

مجھے گپت روگ سے متعلق کچھ مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے اپنے عضوء خاص میں دوائی لگا رہاہوں اور دوائی موٴثر ہونے کے لیے پانی کے استعمال سے بچنا ضرور ی ہے، اس لیے میں استنجاء کرنے کے لیے ٹیشو پیپر استعمال کررہا ہوں۔ کیا شریعت

سوال

مجھے گپت روگ سے متعلق کچھ مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے اپنے عضوء خاص میں دوائی لگا رہاہوں اور دوائی موٴثر ہونے کے لیے پانی کے استعمال سے بچنا ضرور ی ہے، اس لیے میں استنجاء کرنے کے لیے ٹیشو پیپر استعمال کررہا ہوں۔ کیا شریعت میں ایسی صورت حال میں پانی سے استنجاء نہ کرنے سے احتراز کرنے کی اجازت ہے ؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 365-330/Sn=6/1436-U
جی ہاں، صورتِ مسئولہ میں پانی استعمال نہ کرکے ”ٹیشو پیپر“ وغیرہ سے استنجاء کرنے کی گنجائش ہے، ثم اعلم أن الجمع بین الماء والحجر أفضل ویلیہ في الفضل الاقتصار علی الماء ویلیہ الاقتصار علی الحجر وتحصل السنّة بالکل وإن تفاوت الفضل کما أفادہ في الإمداد وغیرہ (رد المحتار علی الدر المختار ۱:۵۵، فصل في الاستنجاء، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :58656
تاریخ اجراء :Mar 18, 2017

PDF ڈاؤن لوڈ