ریاح کو زبردستی روک لینے سے وضو ٹوٹ جائے گا یا باقی رہے گا۔ کیا ایسا کرنے کی اجازت ہے؟

سوال کا متن:

ریاح کو زبردستی روک لینے سے وضو ٹوٹ جائے گا یا باقی رہے گا۔ کیا ایسا کرنے کی اجازت ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1168-950/H=9/1435-U
وضو ٹوٹنے کا حکم تو خروجِ ریح پر ہی لاگو ہوگا البتہ زبردستی ریاح کو بلاضرورت شدیدہ روکنا مکروہ ہے، اس سے تکلیف اور امراض کے پیدا ہونے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :54019
تاریخ اجراء :Jul 10, 2014