کبھی کبھی صحبت کرنے کے بعد جب غسل کی ضرورت پڑتی ہے تو اس وقت گھر میں پانی بہت کم رہ جاتاہے اور نماز کاوقت بھی ہونے لگتاہے ، اگر میں غسل کرلوں تو گھر کے باقی لوگوں کو بہت پریشانی ہوجائے گی ، ایسی حالت میں میں کیا کروں؟ اللہ

سوال کا متن:

کبھی کبھی صحبت کرنے کے بعد جب غسل کی ضرورت پڑتی ہے تو اس وقت گھر میں پانی بہت کم رہ جاتاہے اور نماز کاوقت بھی ہونے لگتاہے ، اگر میں غسل کرلوں تو گھر کے باقی لوگوں کو بہت پریشانی ہوجائے گی ، ایسی حالت میں میں کیا کروں؟ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1383-1152/D=12/1435-U
چونکہ آپ آبادی میں رہتے ہیں اس لیے آپ کے ذمہ بہرصورت غسل کرنا فرض ہے، تیمم آپ کے لیے جائز نہیں اور نہ ہی اس کی وجہ سے نماز قضا کرنے کی اجازت ہے، یا تو آپ پہلے سے اتنے پانی کا انتظام کرلیں کہ آپ کے غسل کے بعد گھر کے باقی لوگوں کی ضروریات کے لیے پانی کم نہ رہ جائے، یا پھر محلہ کی مسجد یا گھر کے باہر سرکاری نل وغیرہ سے غسل کریں، بہتر یہ ہے کہ گھر ہی میں پہلے سے اس کا نظم کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :56130
تاریخ اجراء :Oct 18, 2014