كیا كالا خضاب لگانے والے امام كے پیچھے نماز مكروہ ہوتی ہے؟

سوال کا متن:

میری عمر ۰۵ برس کی ہے ۔ میرے بال سفید ہونے لگے ہیں، میں ان کو پتتوں والی مہندی لگاکر لال کرتا ہوں، مسئلہ یہ ہے کہ اگر مسجد کا امام سفید بالو ں کو سیاہ کرتا ہو تو اس کی امامت میں کیا میری اور باقی مقتدیوں نماز ہو جائے گی؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:286-210/sd=3/1440
 سفید بالوں میں کالا خضاب لگانا مکروہ تحریمی ہے ، اگر امام سیاہ خضاب لگائے ، تو اس کی امامت مکروہ ہوگی اور ایسے امام کے پیچھے مقتدیوں کی نماز اگرچہ ادا ہوجائے گی؛ لیکن مکروہ ہوگی ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :166938
تاریخ اجراء :Nov 28, 2018