کیا مرد کے لئے زینت حاصل کرنے کی غرض سے جسم کے بالوں کو ہٹانا یا ویکس کرنا جائز ہے ؟ پہلوان

سوال کا متن:

کیا مرد کے لئے زینت حاصل کرنے کی غرض سے جسم کے بالوں کو ہٹانا یا ویکس کرنا جائز ہے ؟ پہلوان جو کہ ہاتھ کی رگڑ سے ہاتھ پیروں کے بالوں کو صاف کر دیتے ہیں یا تیل کی مالش کرنے میں اکھاڑ لیتے ہیں اسکا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1380-1195/L=11/1439
مرد کے لیے داڑھی کے علاوہ جسم پر موجود دیگر اعضاء (مثلاً:سینہ ، قدم وغیرہ)کے بالوں کو صاف کرنے کی گنجائش ہے تاہم قصداً صاف کرنا بہتر نہیں ہے۔ وفي حلق شعر الصدر والظہر ترک الأدب کذا في القنیة اھ ط اھ․(شامی:۹/۵۸۳ط:زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :163684
تاریخ اجراء :Aug 2, 2018