مذی اور منی سے طہارت كے سلسلے میں تفصیلی جانكاری؟

سوال کا متن:

مجھے مذی اور منی کے بارے تفصیل سے جانکاری چاہیے، کیوں کہ میں بہت میں مشکل ہوں۔ طہارت کے سلسلے میں تفصیل سے سمجھائیں کہ کس حالت میں غسل فرض ہوتاہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 778-778/M=5/1433
جوانی کے جوش کے وقت اول اول جو پانی نکلتا ہے جس کے نکلنے سے جوش کم نہیں ہوتا بلکہ اور زیادہ ہوجاتا ہے اس کو مذی کہتے ہیں اور جس کے نکلنے سے خوب مزہ آتا ہے اور نکلنے کے بعد جی بھر جاتال ہے اور جوش ٹھنڈا پڑجاتا ہے اس کو منی کہتے ہیں، مذی پتلی ہوتی ہے اور منی گاڑھی ہوتی ہے، مذی سے غسل نہیں ٹوٹتا صرف وضو ٹوٹ جاتا ہے، اور منی کے نکلنے سے غسل واجب ہوجاتا ہے۔ ہکذا فی کتب الفقہ والفتاوی
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :38314
تاریخ اجراء :Apr 11, 2012