كیا مكمل ڈاڑھی لانے كے لیے ڈاڑھی منڈائی جاسكتی ہے؟

سوال کا متن:

میری عمر ۲۴ سال ہے اور میری داڑھی صرف تھوڑی تک آئی ہے جو ایک طرف تھوڑی زیادہ ہے اور دونوں گال پر بالکل نہیں ہے، کیا میں اس داڑھی کو منڈوا کر رکھ سکتاہوں جیسے کہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ منڈوانے پر پوری آجائے گی؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1375-1375/M=12/1434-U
اگر آپ کی داڑھی پوری نہیں نکلی ہے اور گال پر بالکل بھی بال نہیں اُگے ہیں تو آپ پر کوئی گناہ نہیں، اور جتنی ڈاڑھی آگئی ہے اس کو مونڈانے کی اجازت نہیں، یہ گناہ کا عمل ہے، پوری داڑھی کو اُگانے کے لیے تھوڑی داڑھی کو صاف کرنا درست نہیں، یحرم علی الرجل قطع لحیتہ (درمختار)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :48676
تاریخ اجراء :Oct 26, 2013