داڑھی کٹوانا کیسا ہے اور کیا اس کے پیچھے نماز ہوسکتی ہے؟

سوال کا متن:

داڑھی کٹوانا کیسا ہے اور کیا اس کے پیچھے نماز ہوسکتی ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 826-826/M=5/1433
حدیث میں ڈاڑھی بڑھانے کا حکم ہے، اعفوا اللحی إلخ (حدیث) اور یہ اسلامی شعار ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کے قول وعمل سے ڈاڑھی رکھنا ثابت ہے، لہٰذا داڑھی مونڈانا یا ایک مشت سے کم کرانا شریعت کی خلاف ورزی ہے اورایسا کرنا والا فاسق ہے اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :38732
تاریخ اجراء :Apr 19, 2012