غسل کے صرف تین فرائض ہیں اگر میں ادا کرلوں تو کیا وضو کی ضرورت باقی رہے گی یا نہیں؟کیا صرف اسی غسل سے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

سوال کا متن:

غسل کے صرف تین فرائض ہیں اگر میں ادا کرلوں تو کیا وضو کی ضرورت باقی رہے گی یا نہیں؟کیا صرف اسی غسل سے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل): 512=390-4/1432
اگر فرائض کی رعایت کرتے ہوئے غسل کرلیا جائے تو غسل کے ضمن میں وضو بھی ہوگیا، صرف اسی غسل سے نماز پڑھی جاسکتی ہے، البتہ غسل سے پہلے وضو کرنا مستقل سنت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :31271
تاریخ اجراء :Apr 7, 2011