اگر کوئی ناپاک ہے توکیا وہ کھا سکتاہے؟اگر وہ غسل کرلیتاہے پھر اسے معلوم ہوتاہے کہ کچھ قطرے نکلے ہیں تو کیا غسل واجب ہوگا ؟اور کیا بہت زیادہ ہنسنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟

سوال کا متن:

اگر کوئی ناپاک ہے توکیا وہ کھا سکتاہے؟اگر وہ غسل کرلیتاہے پھر اسے معلوم ہوتاہے کہ کچھ قطرے نکلے ہیں تو کیا غسل واجب ہوگا ؟اور کیا بہت زیادہ ہنسنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ھ): 2908=1281-1/1432
(۱) گنجائش ہے، بہتر یہ ہے کہ بعد غسل کھائے اور ضرورت ہو تو کم ازکم ہاتھ دھوکر کلی کرکے کھائے۔
(۲) اگر شہوت کے ساتھ منی کے قطرے نکلے تو غسل واجب ہوگا اور بغیر شہوت نکلے تو غسل واجب نہیں۔
(۳) نہیں ٹوٹتا البتہ نماز میں قہقہہ لگانے سے ٹوٹ جاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :28003
تاریخ اجراء :Dec 18, 2010