میں چند دن پہلے کسی جنازے میں گیا-وہاں پر ایک مولوی صاحب تقریر کررہے تھے۔اور کہا کہ داڑھی کاٹنا، قتل۔ زنا اور شرک وغیرہ جیسے گناہوں سے بھی بڑا گناہ ہے۔ حضرت اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا مولوی صاحب نے ٹھیک کہا تھا یا

سوال کا متن:

میں چند دن پہلے کسی جنازے میں گیا-وہاں پر ایک مولوی صاحب تقریر کررہے تھے۔اور کہا کہ داڑھی کاٹنا، قتل۔ زنا اور شرک وغیرہ جیسے گناہوں سے بھی بڑا گناہ ہے۔ حضرت اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا مولوی صاحب نے ٹھیک کہا تھا یا غلط تفصیلی جواب کا انتظار رہے گا۔ 

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ب): 164=164-2/1432
اس طرح کی صراحت ہمیں کسی حدیث میں نہیں ملی۔ اتنی بات ضرور ہے کہ ڈاڑھی منڈانا چاروں اماموں کے نزدیک حرام ہے۔ حدیث شریف میںآ یا ہے أنہکوا الشوارب واعفوا اللحی وخالفوا المشرکین یہ امر وجوب کے لیے ہے، ڈاڑھی جو شخص منڈائے وہ فاسق وفاجر ہے۔ اس کی شہادت قبول نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :28698
تاریخ اجراء :Jan 18, 2011