میری بچی نے گدہ میں پیشاب کردیا، میں نے پانچ مرتبہ اسے گیلے پکڑے سے صاف کیا، کیا یہ درست ہے؟اگر ہم اس پر بیٹھیں تو کیا ہماری نماز قابل قبول ہوگی ؟اگر نہیں ! تو ہم اسے صاف کرنے کے لیے کیا کریں؟

سوال کا متن:

میری بچی نے گدہ میں پیشاب کردیا، میں نے پانچ مرتبہ اسے گیلے پکڑے سے صاف کیا، کیا یہ درست ہے؟اگر ہم اس پر بیٹھیں تو کیا ہماری نماز قابل قبول ہوگی ؟اگر نہیں ! تو ہم اسے صاف کرنے کے لیے کیا کریں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ب): 1696=1332-10/1431
اگر وہ گدا روئی اور کپڑے کا ہے تو محض گیلے کپڑے سے صاف کرنے سے پاک نہ ہوگا، بلکہ اتنا پانی سے دھونا ضروری ہے، ایک مرتبہ دھوکر لٹکادیا جائے جب اس کا پانی سارا ٹپک جائے تو دوبارہ دھوکر اسی طرح لٹکادیا جائے پھر تیسری مرتبہ ایسا ہی کیا جائے، اس کے بعد وہ پاک ہوگا۔ اگر آپ بھیگے کپڑے کے ساتھ بیٹھیں گے تو آپ کا کپڑا ناپاک ہوجائے گا۔ سوکھے کپڑے میں بیٹھنے کی صورت میں ناپاک نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :25234
تاریخ اجراء :Sep 23, 2010