ہمبستری کے بعد اگر کسی عورت کو بغیر شہوت منی خارج ہو تو کیا غسل کرنا واجب ہوگا؟ جیسے کہ رات کو شہوت کی اور منی عصر کے وقت خارج ہو، بیچ کیا نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال کا متن:

ہمبستری کے بعد اگر کسی عورت کو بغیر شہوت منی خارج ہو تو کیا غسل کرنا واجب ہوگا؟ جیسے کہ رات کو شہوت کی اور منی عصر کے وقت خارج ہو، بیچ کیا نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ھ):2614=945-6/1431
ہمبستری (جماع) سے غسل واجب ہوجاتا ہے، البتہ غسل کرلیا اور پھر کسی وقت بغیر شہوت کے منی (سفید مادّہ) نکلا تو اس کی وجہ سے غسل واجب نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :23177
تاریخ اجراء :Jul 22, 2010