سوال یہ ہے کہ کیا ایسے باتھ روم میں وضو کرتے وقت اللہ تعالی کا ذکر/ دعا آوازسے یا دل میں کرسکتے ہیں جس میں بیت الخلاء بھی بنا ہوا ہو؟ (۲) انگریزی بیت الخلاء میں پیشاب /پاخانہ کرنا کیسا ہے جب کہ اس کے علاوہ اور کوئی بیت الخ

سوال کا متن:

سوال یہ ہے کہ کیا ایسے باتھ روم میں وضو کرتے وقت اللہ تعالی کا ذکر/ دعا آوازسے یا دل میں کرسکتے ہیں جس میں بیت الخلاء بھی بنا ہوا ہو؟ (۲) انگریزی بیت الخلاء میں پیشاب /پاخانہ کرنا کیسا ہے جب کہ اس کے علاوہ اور کوئی بیت الخلاء نہ ہو؟  (۳) انگریزی بیت الخلاء میں پیشاب / پاخانہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 744=744-5/1431
 
( ۱) باتھ روم کی صفائی کا خوب خیال رکھا جاتا ہو اور بیت الخلاء کی بدبو محسوس نہ ہوتی ہو تو وضو کی دعائیں آہستہ پڑھ سکتے ہیں۔
( ۲،۳) مجبوری میں کرسکتے ہیں، البتہ اس کا خیال رکھیں کہ پیشاب کے چھینٹے نہ پڑیں، کپڑے وغیرہ بچاکر خوب احتیاط سے کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :22191
تاریخ اجراء :سوال یہ ہے کہ کیا