حضور کو خواب میں دیکھنا

سوال کا متن:

حضرت، ایک خواب مجھے بے حد پریشان کرتا ہے، آپ اسے سمجھانے میں براہ کرم میری مدد فرمائیں۔
دو دن پہلے میں نے خواب دیکھا کہ ایک چھوٹا سا کمرہ ہے جس میں بہت سارے عرب بدّو جمع ہوئے ہیں اور میں آواز لگا رہا ہوں کہ سب یہاں سے ہٹ جاوٴ کیونکہ خلیفہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ یہاں آرہے ہیں، پھر سب وہاں سے چلے گئے، اور میں بھی آخر میں جب نکلا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ اندر تشریف لارہے تھے۔ انہوں نے مجھے دیکھا اور میں نے ان کو، پھر میں کمرے سے باہر آگیا۔ وہاں ایک مسجد تھی، جہاں پر کچھ لوگ صف میں بیٹھے ہوئے تھے اور ایک صاحب دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں چلتے ہوئے بیان کر رہے تھے، میں صف کے درمیان جاکر بیٹھ گیا۔ وہ صاحب میرے سامنے آکر کھڑے ہوگئے اور مجھے دیکھ کر بولے کہ میرے راستے میں (جیم ، ہاء، الف، دال) کرو۔ پھر میری صف میںآ کر بیٹھ گئے۔ میں ان کو گھور کر دیکھنے لگا اور پہچاننے کی کوشش کی تو وہ مجھے دیکھ کر ہنسنے لگے، پھر لوگوں نے بولا کہ یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اگلے دن میں نے اللہ سے دعا کیا کہ کن لوگوں کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بولا (جیم ، ہاء، الف، دال) کرنے کو تو آج رات کو میں نے مختلف لوگوں کی تصویریں دیکھیں جس میں میں صرف دو کو پہچانتا تھا، ایک کا نام یوگی آدتیہ ناتھ ہے جو بابری مسجد کے اوپر رام مندر بنانا چاہتا ہے اور دوسرے کا نام اُپ دیش رانا ہے جس نے بولا کہ جنوری ۲۰۱۸ء کو وہ نعوذ باللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر گستاخانہ فلم ریلیز (شائع) کرے گا۔
برائے مہربانی اس کی وضاحت فرمادیں۔ جزاک اللہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:192-5T/B=2/1439
اس خواب میں اشارہ ہے کہ باطل کے خلاف محنت کرو، یعنی ان کے طور طریقوں کومٹانے کی کوشش کرو، یہ تمھارے لیے بڑا جہاد ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :155832
تاریخ اجراء :Nov 16, 2017