کیا ایک غیر عالم بریلوی کے اعلی حضرت احمد رضا صاحب پر تکفیر کر سکتا ہے؟

سوال کا متن:

حضرت میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ایک غیر عالم بریلوی کے اعلی حضرت احمد رضا صاحب پر تکفیر کر سکتا ہے؟ کیا وہ کفر کا فتوی بھی دے سکتا ہے؟ یا کفر بتا سکتا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں، کرم ہوگا ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 925-883/M=7/1438
کسی پر کفر کا فتویٰ لگانا بہت نازک اور اہم کام ہے، سوال میں غیر عالم کون ہے اور وہ کن بنیادوں پر احمد رضا خاں بریلوی کی تکفیر کرتا ہے یا کرنا چاہتا ہے؟ اکابر دیوبند رحمہم اللہ نے احمد رضاخاں بریلوی پر کفر کا فتویٰ نہیں لگایا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :150413
تاریخ اجراء :Apr 30, 2017