علاج ومعالجہ كی كتاب؟

سوال کا متن:

براہ کرم، ہندی یا اردو زبان میں ایسی کتاب کا مشورہ دیں جس میں ذکر ہو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح اپنے اور دوسرے لوگوں کی بیماریوں کا علاج کیا قرآن اور پودے کے ذریعے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 222-197/N=4/1438
 
نبوی طب اور علاج ومعالجہ کے سلسلہ میں اردو یا ہندی زبان میں کوئی کتاب میری نظر سے نہیں گذری؛ البتہ عربی میں علامہ ذہبی اور علامہ ابن القیم (رحمہما اللہ) کی بہت عمدہ اور مفید کتابیں ہیں، دونوں کا نام:الطب النبوي ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :146808
تاریخ اجراء :Jan 8, 2017