خواب میں شہد کی مکھیاں دیکھنا اور شہد کھانا؟

سوال کا متن:

شریعت مُطہرہ کی روشنی میں خواب کی تعبیر کیلئے عرض کیا جا تا ہے کہ میں نے رات کو خواب میں دیکھا کہ شید کی چھوٹی مکھیاں ہیں اور میں باہر ایک چھوٹے میدان میں ہوں اور یہ مکھیاں آکر زمین پر بیٹھ جاتی ہیں اور میں اُس کو کھاتا ہوں تو میٹھا شہد ہوتا ہے اِس کے بعد میں کسی سے کہتا ہوں اُس کو میں جانتا بھی نہیں ہوں کہ یہ مکھیاں چھوٹی ہیں ابھی اِس کو مت کھاؤ اور پھر ایک اور منظر ہوتا ہے ایک آدمی سے کہتا ہوں کہ مجھے خالص شہد دو چینی ملا ہوا نہ ہو پھر وہ کسی دوسرے بندے سے تاکید کرتا ہے کہ اِ ن کو خالص شہد دو۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 256-211/SN=3/1438
 
اشاء اللہ مبارک خواب ہے، استقامت کے ساتھ تگ و دو میں لگے رہیں ان شاء اللہ دنیوی فوائد سے منتفع ہوں گے نیز فراخی کے ساتھ حلال روزی میسر ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :146872
تاریخ اجراء :Dec 27, 2016