كوشش كے باوجود گھر كے لوگ شریعت كے خلاف كریں تو كیا كرنا چاہیے؟

سوال کا متن:

ایک ایسا شخص جس کے گھر میں بے پردگی ہو، بہت سے غیر شرعی کام ہوتے ہوں ، مگر اس کو کوئی اختیار حاصل نہ ہو کہ وہ ان کو بدل سکے جب کہ بہت بار گھر والوں کو بتا چکا ہو کہ یہ ٹھیک نہیں ، مگر وہ پھر بھی نہ مانے تو ایسے شخص کو کیا کرنا چاہئے؟ کیا ایسے شخص کو اس کی بہنوں کے بارے میں آخرت میں پوچھ ہوگی؟ کیا ایسی صوت حال میں گھر کو چھوڑنا جائز ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 851-831/H=8/1437
حکمت بصیرت نرمی شفقت سے سمجھاتا رہے گھر میں دینی معتبر کتابوں مثلاً بہشتی زیور (ب) تحفہٴ خواتین (ج) فضائل اعمال (د) فضائل صدقات کے سننے سنانے کا انتظام کرے، ان شاء اللہ آخرت میں موٴاخذہ نہ ہوگا اور ایسی صورت میں گھر کو چھوڑنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :65937
تاریخ اجراء :Jun 15, 2016