مجھے مشورہ دیں کہ سب کو دعوت دینے کا کام میرے لیے آسان ہوجائے

سوال کا متن:

میری عمر ۲۲ سال ہے اور میں ممبئی سے ہوں، میرے بہت سارے غیر مسلم دوست ہیں ، وہ میرے کلاس کے ساتھی ہیں، کچھ مجھ سے بہت قریب ہیں، میں تبلیغ سے جڑنے سے پہلے ان کے ساتھ اپنا وقت گذار تا تھا، لیکن کچھ سالوں سے مجھے سب کے تئیں انسانیت کا احساس ہوا چونکہ میںآ خرت کی فکر ہوگئی ہے اور جیسا کہ میں دعوت کے مشن سے جڑ گیا ہوں ، میں اپنے ان دوستوں کو بھی اسلام کا پیغام پہنچا نا چاہتاہوں، لیکن مجھے ایسا کوئی ماحول نہیں مل رہاہے۔ براہ کرم، مجھے مشورہ دیں کہ سب کو دعوت دینے کا کام میرے لیے آسان ہوجائے خاص طورپر میرے ان دوستوں کو۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1006-996/SN=11/1437
آپ کا جذبہ ماشاء اللہ قابلِ قدر ہے، آپ مناسب موقع محل دیکھ کر اپنے دوستوں کو دین کی دعوت دیں؛ بلکہ بہتر ہے کہ ابتداء ً آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی سیرت نیز اسلام کی حقانیت اور بنیادی معلومات پر مشتمل کتابیں ان کو مطالعہ کے لیے دیں، جب وہ کچھ مانوس ہو جائیں، پھر آپ انہیں اسلام کی طرف بلائیں، اس سلسلے میں آپ کے لیے ان لوگوں سے مشورہ رکرنا بھی مفید ہوگا جو غیر مسلموں میں دعوت کا کام کرتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :67570
تاریخ اجراء :Sep 3, 2016