کیا طلبہ پر مالی جرمانہ عائد کرنا شریعت کی رو سے جائز ہے یا ناجائز ؟

سوال کا متن:

(۱) کیا طلبہ پر مالی جرمانہ عائد کرنا شریعت کی رو سے جائز ہے یا ناجائز ؟
(۲) نیز ادارے کے رکن ہونے کی حیثیت سے عائد شدہ جرمانہ وصول کرنا اور ادارے کو پہنچانا شرعاً کیسا ہے؟
براہ کرم، جواب دیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 390-390/M=5/1437
(۱) طلبہ پر مالی جرمانہ عائد کرنا حنفیہ کے یہاں مختار مذہب کے مطابق ناجائز ہے، شامی وغیرہ کتب فتاوی میں عدم جواز لکھا ہے۔
(۲) یہ بھی درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :63644
تاریخ اجراء :Feb 19, 2016