خواب دیکھا ایک بندہ نے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم اسکا نکاح ایک لڑکی سے کروارہے ہیں آپ نے خطبہ نکاح پڑھ کر نکاح کروایا بہت سے لوگوں کا مجمعہ بیٹھا ہوا ہے ،نکاح کروانے کے بعد آپ علیہ السلام کھڑے ہوکرحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا

سوال کا متن:

خواب دیکھا ایک بندہ نے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم اسکا نکاح ایک لڑکی سے کروارہے ہیں آپ نے خطبہ نکاح پڑھ کر نکاح کروایا بہت سے لوگوں کا مجمعہ بیٹھا ہوا ہے ،نکاح کروانے کے بعد آپ علیہ السلام کھڑے ہوکرحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے گلے مل کر انکو اس نکاح کی مبارکباد دی ، پھر اسی بندے سے گلے لگ کر مبارکباد دی اسی طرح باقی لوگوں کو بھی باری باری۔بس پھر آنکہ کھل گئی(جس لڑکی کے ساتھ نکاح کروایا یہ اس بندے کی رشتہ دار ہے بچپن میں صرف ایک بار دیکھی تھی ۔ اب یہ لڑکی خیال میں بھی نہیں تھی ۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1076-1065/H=11/1436-U
بہت عمدہ اور مبارک خواب ہے، فالحمد للہ علی ذلک تعبیر اس کی یہ ہے کہ اُس بندہ (صاحب خواب) کو دین میں پختگی، قلب ونظر کی حفاظت، دنیا اور آخرت میں راحت، تقوی وطہارت، اتباعِ سنت میں اونچا درجہ ان شاء اللہ حاصل ہوگا اگر شریعت وطریقت کا تلازم (ب) مشائخ چست (ج) فضائل اعمال (د) فضائل صدقات ، بہشتی زیور (ھ) حیاة المسلمین کو مطالعہ میں رکھیں اور ان میں ہدایات کو حرزِ جان بنائیں تو ان شاء اللہ بہت جلد ترقیات حاصل ہوں گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :60972
تاریخ اجراء :Sep 6, 2015