میں نے خواب دیکھا کہ میں اسکول میں ہوں ، ٹیچر نے مجھے بلایا اور بچے کی اردو کی کاپی دے کر کہا کہ اس میں کام کرو، تھوڑی دیر کے بعد ٹیچر نے کاپی واپس لے لے اور کہا کہ چھٹی ہوگئی ہے۔

سوال کا متن:

(۱) میں نے خواب دیکھا کہ میں اسکول میں ہوں ، ٹیچر نے مجھے بلایا اور بچے کی اردو کی کاپی دے کر کہا کہ اس میں کام کرو، تھوڑی دیر کے بعد ٹیچر نے کاپی واپس لے لے اور کہا کہ چھٹی ہوگئی ہے۔
(۲) دوسرا خواب دیکھا کہ میں اپنے اسکول کی گاڑی سے جارہا ہوں کہ اچانک بارش شروع ہوگئی اور میری گاڑی والا انکل (چچا) جس کی داڑھی ہے، لیکن مونچھیں نہیں ہیں ، نے مجھ سے میری کاپی مانگی اور وہ لے کر کہیں چلے گئے۔
(۳) تیسرا خواب دیکھا کہ میں اپنے فلیٹ کی نیچے روڈ پر کھڑا ہوں اور موسم ابر آلود ہے، آسمان پر دائیں طرف پر کوئی چمکیلی چیز ہے کہ اچانک اس میں سے ایک اور چاند نما چیز نکل کر دائیں طرف لگے سائن بورڈ سے ٹکڑائی اور سائن بورڈ نیچے گرگئی اور ویسے ہی ایک اور چاند میرے سر کے اوپر گیا اور ایک اپنی جگہ پر بائیں طرف پر رہا اس کے بعد میں واپس موڑا اور جو لوگ یہ منظر اوپر سے دیکھ رہے تھے میں نے ان سے چلا کر کہا کہ یہ اللہ کی قدرت ہے ، یہ اللہ کی طاقت ہے، یہ کہہ کر میں لفٹ میں پہنچا ․․․․․․․․․․․․․․․․․․․
براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1091-1070/N=9/1435-U
(۱، ۲) آپ مفوضہ امور صحیح صحیح بروقت انجام دینے کی کوشش کیا کریں۔
(۳) اللہ تعالیٰ آپ کے ایمان میں مزید برکت فرمائیں، نیز ہمیں بھی بلکہ ہرایمان والے کو ایمان کامل عنایت فرمائیں۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :52779
تاریخ اجراء :Jul 1, 2014