خواب وتعبیر

سوال کا متن:

ایک لڑکی نے اپنے شادی کے لئے استخارہ کیا تو اس نے خواب دیکھا وہ اپنے گھر میں ہے اور بارش ہورہی ہے ، وہ اس بارش میں بھیگ جاتی ہے۔ بات یہ ہے کہ بارش گھر میں ہورہی ہے نہ کہ باہر ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1111-1158/N=9/1434
صرف گھر میں بارش ہونے اور خواب دیکھنے والی لڑکی کے بارش میں بھیگ جانے کا مطلب یہ ہے کہ اگر وہ اپنے لیے رشتہ کے انتخاب میں دینداری کو مدنظر نہیں رکھے گی، دولت یا حسن وجمال وغیرہ کو بنیاد بنائے گی تو اس کی ازدواجی زندگی کا آخرت کے اعتبار سے مفید وبہتر ہونا مشکل ہے، لہٰذا اسے چاہیے کہ رشتہ کے انتخاب میں دینداری کو ضرور مد نظر رکھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :46319
تاریخ اجراء :Jul 24, 2013