برابر ایصال ثواب كرتے رہیں

سوال کا متن:

میرا سوال یہ ہے کہ میں پچھلے ہفتے سے اپنے والد اور والدہ کو برابر روز خواب میں دیکھ رہا ہوں، ان دونوں کا بھی انتقال ہو چکا ہے،بات یہ معلوم کرنی تھی کہ اسکا مطلب کیا ہوگا اگر کوئی انسان کو آپ بار بار خواب میں دیکھ رہے ہیں اور انکا انتقال ہوگیا ہے؟اور اگر میں نیند سے جاگتاہوں ،پھر سوتاہوں اور پھر خواب آتاہے ۔ براہ کرم، جلد سے جلد جواب ارسال فرمائیں اور کوئی وظیفہ بتائیں ۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 178-145/B=2/1434
اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ اپنے والد صاحب کے لیے برابر دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کرتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :43283
تاریخ اجراء :Jan 8, 2013