میں یہ خواب داڑھی رکھنے کے بعد مسلسل دیکھ رہا ہوں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

سوال کا متن:

میں نے کئی مرتبہ یہ خواب دیکھا ہے کہ میں اپنے سر کے بال ریزر سے صاف کررہا ہوں اور سر کے بال صاف کرتے کرتے داڑھی بھی صاف ہوجاتی ہے اور پھر مجھے ڈر لگتاہے کہ کل لوگ کیا کہیں گے ، میری بڑی داڑھی ختم ہوگئی۔ اور میں یہ خواب داڑھی رکھنے کے بعد مسلسل دیکھ رہا ہوں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ھ): 1182=741-7/1432
ڈاڑھی مقدارِ واجب رکھنے کی برکت سے ان شاء اللہ گناہوں سے اجتناب اور اعمال صالحہ کرنے کی توفیق ہوگی اور یہ جنت میں پہنچنے کا ذریعہ بنے گی۔ ان شاء اللہ تعالی۔ ماشاء اللہ خواب اچھا ہے اور تعبیر وہ ہے جو لکھ دی ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :32597
تاریخ اجراء :Jun 8, 2011