میں ایک خواب کی تعبیر پوچھنا چاہتاہوں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ کے اندرونی حصے میں بیٹھا ہوں یعنی ان کے قبر مبارک کے پاس اور بہت رو رہاہوں اور یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آپ مج

سوال کا متن:

میں ایک خواب کی تعبیر پوچھنا چاہتاہوں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ کے اندرونی حصے میں بیٹھا ہوں یعنی ان کے قبر مبارک کے پاس اور بہت رو رہاہوں اور یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آپ مجھ سے جو کام لینا چاہتے ہیں وہ بتادیں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(د): 297=172-3/1432
خواب مبارک ہے، ان شاء اللہ کار خیر کی توفیق ہوگی جن اعمال صالحہ یا امور دینیہ میں لگے ہیں، ان میں اخلاص کے ساتھ لگے رہیں، درود شریف کی کثرت رکھیں، خلافِ شرع کام سے پرہیز کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :29439
تاریخ اجراء :Feb 8, 2011