لڑکی کا نام بریرہ ركھنا كیسا ہے؟

سوال کا متن:

میں اپنی بیٹی کا نام بریرہ رکھنا چاہ رہا ہوں، اس نام کا مطلب کیا ہے ؟ اور اس کی ہسٹری بھی بتائیں نوازش ہو گی۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:196-170/sd=3/1439
”بریرہ“ اچہا نام ہے، یہ ایک مشہور صحابیہ کا نام ہے، جو شروع میں باندی تھیں، بعد میں ام الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے انھیں آزاد کیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :156562
تاریخ اجراء :Dec 9, 2017