انتقال ۸ فروری 2016، دن دو بجے ہوا اورتدفین ساڑھے گیارہ بجے رات ہوئی تو عدت کب پوری ہوگی؟

سوال کا متن:

براہ کرم، بتائیں کہ انتقال ۸ فروری 2016، دن دو بجے ہوا اورتدفین ساڑھے گیارہ بجے رات ہوئی تو عدت کب پوری ہوگی؟کیا ۸ فروری کو 130میں دن میں گنا جائے گا؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1061-1084/N=10/1437
مسح علی الخفین اور مدت حیض وغیرہ کی طرح عدت میں بھی دن کے شمار میں گھنٹہ، منٹ سب کا اعتبار ہوتا ہے (مستفاد: احسن الفتاوی ۵: ۴۴۹، مطبوعہ: مکتبہ ایچ، ایم سعید، کراچی) ؛ اس لیے اگر کسی عورت کے شوہر کا انتقال ۸/ فروری ( مطابق ۲۸/ ربیع الثانی ۱۴۳۷ھ دوشنبہ) کو ہوا تو بیوہ کی عدت ۱۷/ جون (مطابق ۱۱/ رمضان ۱۴۳۷ھ ) بروز جمعہ بوقت دوبجے دن مکمل ہوگئی ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :67231
تاریخ اجراء :Aug 1, 2016