قعدہٴ اخیرہ میں شریك ہونے والے كو كیا پڑھنا چاہیے؟

سوال کا متن:

جب کوئی قعدہٴ اخیرہ میں امام صاحب کے ساتھ شریک ہوتا ہے، تب اسے کیا پڑھنا چاہئے، صرف تشہد یا کوئی اور دعاء ؟
مہربانی کرکے اس مسئلہ کی وضاحت فرمادیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1096-1014/M=9/1439
ایسی صورت میں اس مسبوق شخص کو چاہئے کہ صرف التحیات ترسل کے ساتھ پڑھے یعنی اتنی رفتار سے پڑھے کہ امام کے سلام پھیرنے تک اس کی التحیات پوری ہو جائے ہٰکذا فی الدر المختار وغیرہ ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :161954
تاریخ اجراء :May 26, 2018