اگر دوران نماز وضو ٹوٹ کیا شرم کی وجہ سے نہیں جاسکتے يه جانے کا راستہ نہیں ہے ؟

سوال کا متن:

(۱) اگر دوران نماز وضو ٹوٹ گیا اور شرم کی وجہ سے نہیں جاسکتے یا کوئی جانے کا راستہ نہیں ہے تو کیا کریں ؟
(۲) وضو کے دوران کسی نے ہاتھ یا مسح چار مرتبہ کر لیا تو کیاوہ ضو دوبارہ شروع کرے گا یا یہ درست ہوگا ؟
(۳) اگر نماز فاسد یا مکروہ ہو جائے تو کیا دوبارہ نماز پڑھنی چائیے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:643-550/B=7/1439
(۱) اپنی جگہ بیٹھا رہے۔ سلام پھیرنے کے بعد مسجد سے نکل کر وضو کرے اور دوبارہ نماز ادا کرے۔
(۲) جی نہیں دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔
(۳) نماز فاسد ہوجائے تو اسے دوبارہ پڑھنا واجب ہے اور ترک واجب کے بغیر مکروہ ہونے سے نماز کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :159037
تاریخ اجراء :Mar 28, 2018