کیا فرماتے ہیں علماء اس بارے میں کہ میری اہلیہ کے حمل کا ساتواں مہینہ چل رہا ہے میرے گھر والوں نے اسے گھر سے باہر نکلنے کو اب منع کردیا ہے لیکن وہ اپنی بہنوں کے گھر جو کہ لکھنوٴمیں ہی رہتی ہے اور اپنے مائکہ جو کہ رائے بریل

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علماء اس بارے میں کہ میری اہلیہ کے حمل کا ساتواں مہینہ چل رہا ہے میرے گھر والوں نے اسے گھر سے باہر نکلنے کو اب منع کردیا ہے لیکن وہ اپنی بہنوں کے گھر جو کہ لکھنوٴمیں ہی رہتی ہے اور اپنے مائکہ جو کہ رائے بریلی میں ہے جانے کی ضد کررہی ہے۔ کیا اس حالت میں بھیجا جاسکتا ہے؟ اس میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 262-213/B=2/1435-U
شرعی اعتبار سے اس حالت میں آپ کی اہلیہ کے لیے اپنی بہنوں کے گھر اور اپنے مائکہ جانے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ طبی اعتبار سے مناسب نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :50006
تاریخ اجراء :Dec 29, 2013