کسی عورت کو اعتکاف میں ماہواری ہو نے کا احتمال ہو تو کیا وہ ماہواری ٹالنے کے لئے دوائی کا استعمال کر سکتی ہے؟

سوال کا متن:

کسی عورت کو اعتکاف میں ماہواری ہو نے کا احتمال ہو تو کیا وہ ماہواری ٹالنے کے لئے دوائی کا استعمال کر سکتی ہے تاکہ وہ اعتکاف مکمل کرسکے ؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1498-1120/D=10/1433
د وا استعمال نہ کرے اس سے صحت پر بھی برا اثر پڑے گا، جس روز ماہواری آئے، اعتکاف ختم کردے کیونکہ ماہواری کی حالت میں اعتکاف نہیں ہوتا۔ پھر بعد میں ایک روز کے اعتکاف کی قضا کرلے۔ قضا اعتکاف بھی روزہ کی حالت میں ہونا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :41729
تاریخ اجراء :Sep 9, 2012