اگر کسی خاتون کی ڈیلوری رمضان سے دو دن پہلے ہوجائے اور سارے رمضان کے مہینہ میں وہ روزہ نہ رکھ سکے تو اس خاتون کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا اس حالت میں کسی خاتون کو روزہ معاف ہے؟ یا سارے رمضان کے روزے قضا رکھنا ہوگا؟امید

سوال کا متن:

اگر کسی خاتون کی ڈیلوری رمضان سے دو دن پہلے ہوجائے اور سارے رمضان کے مہینہ میں وہ روزہ نہ رکھ سکے تو اس خاتون کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟ کیا اس حالت میں کسی خاتون کو روزہ معاف ہے؟ یا سارے رمضان کے روزے قضا رکھنا ہوگا؟امید کہ آپ اطمینان بخش جواب دیں گے۔ 

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(م):383=383-3/1432
نفاس کے دوران یعنی ولادت کے بعد جو خون آتا ہے اس حالت میں روزہ ممنوع ہے، البتہ بعد میں اس کی قضاء لازم ہے، جتنے روزے نفاس کی وجہ سے رہ گئے رمضان کے بعد اس کی قضا کرلے، پورے رمضان کے روزے چھوٹ گئے تو سب کی قضا لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :30426
تاریخ اجراء :Feb 19, 2011