عشا کی نماز کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة یا ایک دو آیتیں پڑھ دینے سے کیا سجدہ سہو واجب ہو گا ؟

سوال کا متن:

نمازکے واجبات کے بارے میں
سوال: اگر کسی نے عشا کی نماز کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة یا ایک دو آیت پڑی تو کیا سجدہ سہو واجب ہو گا اور امام کے ساتھ باجماعت نماز فرض پڑھ رہے ہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:135-110/H=2/1439
اگر امام نے سورہ یا ایک دو آیت پڑھ دی تو سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوا، اگر مقتدی نے پڑھیں تو سجدٴ سہو تو تب بھی واجب نہ ہوا تاہم مقتدی کو امام کے پیچھے قرأت کرنا مکروہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :155470
تاریخ اجراء :Nov 9, 2017