میں ماہواری کے بارے میں بہت زیادہ پریشان رہتی ہوں۔ مجھے بتائیں کہ میں اس بات کو کیسے یقینی بناؤں کہ میری ماہواری ختم ہوچکی ہے یا نہیں؟ کیا مجھ کو فرج کے خارجی حصہ پر اس کو چیک کرنا چاہیے یا میں اندر انگلی رکھ کرکے چیک کروں

سوال کا متن:

میں ماہواری کے بارے میں بہت زیادہ پریشان
رہتی ہوں۔ مجھے بتائیں کہ میں اس بات کو کیسے یقینی بناؤں کہ میری ماہواری ختم
ہوچکی ہے یا نہیں؟ کیا مجھ کو فرج کے خارجی حصہ پر اس کو چیک کرنا چاہیے یا میں
اندر انگلی رکھ کرکے چیک کروں؟


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 779=732/ب
 
ایام حیض میں جو کرسف کپڑے کا آپ شرمگاہ کے
اندر رکھتی ہیں اسے جب آپ روزانہ بدلتی ہیں اسی سے معلوم ہوجائے گا، جب خون کا کوئی
اثر نہ ہو تو آپ یقین کرلیں کہ اب ہماری ماہواری ختم ہوچکی۔ پھر غسل کرکے نماز
پڑھنا شروع کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :12655
تاریخ اجراء :میں ماہواری کے با