کیا عورتیں حیض کی حالت میں اذان کا جواب دے سکتی ہیں؟   نیز، کیا عورتیں دوران حیض صفائی (جیسے ناخن تراشنا، بال صاف کرنا) کرسکتی ہیں؟

سوال کا متن:

کیا عورتیں حیض کی حالت میں اذان کا جواب دے سکتی ہیں؟


 


نیز، کیا عورتیں دوران حیض صفائی (جیسے ناخن تراشنا، بال صاف کرنا) کرسکتی ہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 497/ج=497/ج)
 
عورتوں کو حیض یا نفاس کی حالت میں اذان کا جواب نہیں دینا ہے۔
 
اگر صفائی کیے ہوئے چالیس دن ہوچکے ہوں تو دورانِ حیض ہی ناخن اور بال وغیرہ کی صفائی کرنا ضروری ہے، ورنہ بہتر یہ ہے کہ حیض سے پاک ہونے کے بعد صفائی کرے، دورانِ حیض صاف کرنا بھی جائز ہے: قال في الہندیة 5/358 : حلق الشعر حالة الجنابة مکروہ وکذا قص الأظافیر کذا في الغرائب اھ
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :399
تاریخ اجراء :کیا عورتیں حیض ک