داخل مسجد حصہ پر ہونے كے بعد كیا ہم خارج مسجد میں كھڑے ہوسكتے ہیں؟

سوال کا متن:

ہمارے یہاں جو مسجد ہے اس میں تین صحن ہیں اور سائڈ میں خارج مسجد ہے تو کیا تینوں صحنوں کے ہر صف کے پوری ہونے پہ ہم خارج مسجد میں پڑھ سکتے ہیں؟ یا آخری صفوں میں جگہ خالی ہو اور ہم خارج مسجد میں پڑھیں تو جماعت سے نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1094-1073/N=11/1438
صورت مسئولہ میں جب داخل مسجد حصہ پُر ہوجائے تب خارج مسجد حصہ میں کھڑا ہواجائے ورنہ صرف جماعت کا ثواب ملے گا، مسجد کا ثواب نہیں ملے گا اور پہلی صورت میں مسجد اور جماعت دونوں کا ثواب ملے گا(فتاوی محمودیہ، ۶: ۵۳۲،۵۳۹،سوال: ۲۹۵۲،۲۹۵۸، مطبوعہ: ادارہٴ صدیق ڈابھیل،امداد الاحکام ۲: ۵۷، سوال: ۱۰، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :152337
تاریخ اجراء :Jul 27, 2017